فرنس آئل کا ذخیرہ 20 جنوری تک رہ گیا ، پی ایس او نے 50 ارب مانگ لئے

Jan 08, 2015

کراچی( صباح نےوز) پاکستان سٹیٹ آئل نے مالی مشکلات کے باعث حکومت سے فوری طور پر پچاس ارب روپے فراہم کرنے کی درخواست کی۔کمپنی کے پاس صرف بیس دن کا فرنس آئل رہ گیا ۔ پاکستان اسٹیٹ آئل حکام کے مطابق کمپنی کے پاس فرنس آئل کا ذخیرہ صرف بیس جنوری تک کا رہ گیا ۔ مالی مشکلات کے باعث پی ایس او دسمبر سے فرنس آئل درآمد نہیں کر سکی۔

مزیدخبریں