لاہور (آن لائن) لاہور میں پی آئی اے انتظامیہ نے افسران کو قسطوں میں تنخواہیں دینے کا عمل شروع کردیا جبکہ افسران نے بھی تنخواہیں نہ ملنے کی صورت میں ہڑتال کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) نے مالی بحران کے پیش نظر افسران کو قسطوں میں تنخواہیں دینے کا عمل شروع کردیا اور ان سے کہا گیا کہ تنخواہوں کی پہلی قسط 10 جنوری جبکہ دوسری قسط 20 جنوری کو دی جائے گی کیونکہ پی آئی اے مالی بحران کی وجہ سے پوری تنخواہیں ادا نہیں کرسکتا اور جیسے جیسے پیسے آتے جائیں گے اس کے مطابق افسران کو تنخواہیں دینے کا عمل شروع ہوجائے گا جس کے بعد پی آئی اے افسران نے فیصلہ کیا کہ تنخواہیں نہ ملنے کی صورت میں آج سے کام کرنا چھوڑ کر ہڑتال کا عمل شروع کردیں گے۔
پی آئی اے افسروں کو اقساط میں تنخواہوں کی ادائیگی
Jan 08, 2015