چین اور کوریا سے سولرانرجی آلات کی درآمد

Jan 08, 2015

کراچی(کامرس رپورٹر) وفاقی حکومت کی جانب سے سولر (شمسی توانائی ) کے پینلز پر ڈیوٹی اورٹیکسز کے خاتمہ کے بعد چین‘ کوریا اور دیگر ممالک سے سولر انرجی پیدا کرنے والے پینلز ان کی بیٹریز اور دیگر سامان کی کنسائنمنٹس پاکستان پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ ملک میں بجلی کی قلت کی وجہ سے حکومت نے متبادلہ توانائی کے فروغ کیلئے جو اقدامات کئے ہیں اس کے نتیجہ میں گزشتہ ماہ وزیراعظم نے سولر پینلز پر ڈیوٹی اورٹیکسز کے خاتمہ کا اعلان کیا تھا جس پر تجارتی اداروں نے ان کی درآمد کیلئے بھاری تعداد میں لیٹر آف کریڈٹ کھولے تھے۔ سولر پینلز کی درآمد کے بعد آئندہ چند ماہ میں ملک بھر میں سولر پینلز کی تنصیب شروع ہوجائے گی۔

مزیدخبریں