ورلڈکپ میں سلیکشن کمیٹی کے اعتماد پر پورا اُتروں گا : وہاب ریاض

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ٹیم کے فاسٹ با¶لر وہاب ریاض نے کہا ہے کہ سلیکشن کمیٹی اور ٹیم مینجمنٹ نے مجھ پر جو اعتماد کیا ہے ورلڈکپ میں اس پر پورا اترنے کی کوشش کرونگا۔افتتاحی میچ بھارت کے خلاف ہے جس میں نئی تاریخ رقم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ ٹیلی فون پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ وسیم اکرم نے 1992ءکا ورلڈ کپ جتوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا کوشش ہوگی کہ اس مرتبہ آسٹریلیا میں ہونے والے ایونٹ میں ان جیسی کارکردگی دکھا سکوں۔کوشش ہوگی کہ قوم کو ورلڈ کپ کی جیت کا تحفہ دیں۔ 2011ءکے میگا ایونٹ میں بھارت کے خلاف سیمی فائنل میں اچھی کارکردگی دکھائی تھی بدقسمتی سے وہ میچ ہار گئے اس مرتبہ پھر اپنی اسی کارکردگی کو دہرانے کی کوشش کی جائے گی۔ ہماری ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کبھی بھارت سے جیت نہیں سکی ہے اس مرتبہ اس تاریخ کو بدلنے کی کوشش کرینگے۔ ایم عرفان اور جنید خان کا باولنگ میں اچھا تجربہ ہے، ڈومیسٹک کے میچز میں ان کے ساتھ مشاورت ہوتی رہتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کھیلنا ہر کھلاڑی کا خواب ہوتا ہے اﷲ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ مجھے دوسری مرتبہ یہ موقع مل رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...