امن و امان کی خراب صورتحال سے شوبز سرگرمیاں متاثر ہوئیں : نرما

لاہور (کلچرل رپورٹر) ٹی وی، فلم اور سٹیج کی معروف اداکارہ اور ماڈل نرما نے کہا ہے کہ پاکستان میں اداکاری کے حوالے سے بہت ٹیلنٹ ہے۔ پاکستانی اداکار دنیا بھر میں پرفارم کرکے داد وصول کر رہے ہیں۔ پاکستان کے اندر امن و امان کے خراب حالات کے باعث شوبز کی سرگرمیاں شدید متاثر ہوئی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نمائندہ نوائے وقت کے ساتھ گفتگو کے دوران کیا۔ اپنے فنی کیرئیر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے ماڈلنگ سے فنی کیرئیر کا آغاز کیا۔ کچھ عرصہ بعد ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ اداکاری بھی شروع کر دی۔ میں نے اداکاری کا آغاز پی ٹی وی کی ڈرامہ سیریل رنجش سے کیا۔ میری دیگر مقبول ڈرامہ سیریلز میں ”دو چاند“ شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں مجھے فلمساز اعجاز درانی نے اپنی فلم ”بازی گر“ سے متعارف کرایا۔ میری پہلی فلم ہی سپرہٹ ہوئی۔ میری دیگر کامیاب فلموں میں عاشقی کھیل نہیں، ڈریم گرل، راجہ پاکستانی، قرض، نکاح، دل میں چھپ کے رہنا، ایک اور لو سٹوری، غدار، انگارے، نو پیسہ نو پرابلم، کہاں ہے قانون، آگ کا دریا، خانزادہ، باغی، دولت، سنگرام، غازی علم الدین شہید، بہرام ڈاکو، بغاوت، عاطف چودھری، اللہ رکھا، چن مہر، ارائیں دا کھڑا، کالیا، لاج، یہ وعدہ رہا اور شرارت شامل ہیں۔ نرما نے کہا کہ سٹیج ڈراموں میں بھی میری پرفارمنس بہت پسند کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن