پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پاکستان ریلوے کے تمام مسائل کا ازالہ کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ ریلوے کے کرایوں میں پانچ فیصد تک کمی کردی ہے ، سعودی عرب میں موجود تارکین وطن کے مسائل سے آگاہ ہیں، جن کو وزیراعظم کے نوٹس میں لایا جائے گا۔وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ جھوٹ جھوٹ ہوتا ہے سامنے آجاتا ہے، شور مچانے سے جھوٹ کو سچ ثابت نہیں کیا جاسکتا ہم تحریک انصاف کے حقوق کو مانتے ہیں لیکن وہ ہمیں نہیں مانتےلوگوں کے فیصلے کو تسلیم کرلینا چاہیے ہم این اے این سو پچیس میں سرخرو ہونگےسعد رفیق کا کہنا تھا کہ وہ عمران خان کو شادی کی مبارکباد پیش کرتے ہیں، اور پوری خلوص سے ان کی اگلی زندگی کیلئے کامیابی کی دعا کرتے ہیںوزیرریلوے کا کہنا تھا کہ سیاست اور صحافت کا چولی دامن کا ساتھ ہے، بریکنگ نیوز کے چکر میں جھوٹ پر مبنی خبریں نہ چلائی جائیں، کچھ لوگ ہیں جو چیزوں کو خراب کرنے کی کوشش کرتے ہیں، ہم نے معاملات کو بہتر بنایا ہے لیکن ابھی بہت کام کرنا باقی ہے