ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ پاک امریکہ اسٹریٹجک مذاکرات کے حوالے سے ابھی حتمی تاریخ طے نہیں ہوئی، جان کیری جلد پاکستان کا دورہ کریں گے،، پاک بھارت ورکنگ باونڈری کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایل او سی اور ورکنگ باونڈی پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمیشن کو طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کرایا جائے گا، گستاخانہ خاکوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہناتھا کہ گستاخانہ خاکوں کے حوالے سے پاکستان کا موقف واضع ہے اور پاکستان نے یو این میں اس حوالے سے قرارداد بھی جمع کرا دی ہے،انہون نے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف ہے اور فرانس پر حملہ کی مزمت کرتے ہیں،