الیکشن کمیشن نے ارکان پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلیوں کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کردیں۔وزیراعظم نواز شریف کے اثاثوں کی مالیت پونے 2 ارب روپے ہے،عمران خان کے اثاثوں کی مالیت 3کروڑ33لاکھ63ہزار روپے ہے

Jan 08, 2015 | 17:04

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے اثاثوں کی تفصیلات کے مطابق۔وزیراعظم نواز شریف کے اثاثوں کی مالیت پونے 2 ارب روپے ہے،وزیراعظم نواز شریف کی اپر مال لاہور میں 25کروڑ روپے کی جائیداد ہے، وزیراعظم نواز شریف نے وراثت میں ملی زرعی زمین کی مالیت ایک ارب روپے ظاہر کی ہے،بیگم کلثوم نواز کے نام مری میں 10کروڑ روپے کا بنگلہ ہے، وزیراعظم نواز شریف اور کلثوم نواز نے 13کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے،وزیراعظم کے پاس 1کروڑ روپے مالیت سے زائد کی 4 گاڑیاں ہیں،نواز شریف کے بینک بیلنس 16 کروڑ روپے جبکہ کلثوم نواز کا بینک بیلنس 64 لاکھ روپے ہے،وزیراعظم کی بیرون ملک کوئی جائیداد نہیں،الیکشن کمیشن کے مطابق،عمران خان کے اثاثوں کی مالیت 3کروڑ33لاکھ63ہزار روپے ہے،گزشتہ سال کی نسبت عمران خان کے اثاثوں میں 30لاکھ روپے کا اضافہ ہوا ہے،عمران خان کا زمان پارک میں 7کنال کا گھر ہے،عمران خان کا بنی گالہ میں 300کنال 5 مرلے کا گھر ہے،عمران خان کے پاس 50 لاکھ روپے کی گاڑی اور بینک بیلنس 1کروڑ 66 لاکھ روپے ہے،کپتان 2گائے اور ایک بھینس بھی رکھتے ہیں، بیرون ملک کوئی جائیداد نہیں ہے، شاہ محمود قریشی کےاثاثوں کی مالیت 13کروڑ روپے سے زائد ہے،شاہ محمود قیریش کا بینک بیلنس 1کروڑ 48لاکھ روپے سے زائد ہے،شاہ محمود قریشی کے پاس 2 گاڑیاں ہیں،12کروڑ روپے سے زائد کی جائیداد ہے،وزیر خزانہ اسحاق ڈآر کے اثاثوں کی مالیت 70کروڑ روپے سے زائد ہے،اسحاق ڈار کے پاس 2کروڑ روپے مالیت سے زائد کی 4 گاڑیاں،ایک لاکھ 30ہزار روپے کی گھڑی اور 24ہزار روپے مالیت کا اسلحہ ہے۔اسحاق ڈار کا بینک بیلنس 37کروڑ روپے سے زائد ہے،اسد عمر کے اثاثوں کی مالیت 68کروڑ روپے سے زائد ہے،اسد عمر کے پاس تین گاڑیاں،کراچی ڈی ایچ اے میں ایک پلاٹ ہے،وزیر داخلہ چوہدری نثار علی نے 650کنال کی وراثت میں ملی اراضی ظاہر کی ہے،چوہدری نثار کا بینک بیلنس 53لاکھ روپے ہے،مرسڈیز اور پچارو گاڑی رکھی ہے،جمشید دستی کے پاس کوئی اثاثے نہیں ہیں،وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید2لاکھ روپے مالیت کے اثاثے رکھتے ہیں،قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کے اثاثوں کی مالیت 2کروڑ روپے سے زائد ہے،چوہدری شجاعت نے 10کروڑ روپے سے زائد  کے اثاثہ جات ظاہر کیے ہیں،چوہدری شجاعت کا بینک بیلنس 6کروڑ 37 لاکھ روپے ہے،3کروڑ کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے،چوہدری شجاعت کے پاس 100 تولے سونا ہے لیکن گاڑی کے مالک نہیں،پرویز خٹک کے اثاثوں کی مالیت 27کروڑ روپے سے زائد ہے،مولانا فضل الرحمان نے اثاثوں کی مالیت 67لاکھ روپے ظاہر کی ہے،مولانا فضل الرحمان کا بینک بیلنس 10 لاکھ روپے سے زائد،9لاکھ بینک بیلنس،گاڑی نہیں ہے،شیخ رشید 2کروڑ24لاکھ روپے جائیداد،18لاکھ کی گاڑی،7لاکھ سے زائد بینک بیلنس ہے،شیخ رشید کے اثاثوں کی مالیت 3کروڑ روپے سے زائد ہے،شیخ صاحب 6لاکھ 30ہزار روپے کا اسلحہ بھی رکھتے ہیں،قائم علی شاہ ایک کروڑ 93لاکھ روپے مالیت کے اثاثے ہیں،7لاکھ73ہزاربینک بیلنس ہے،قائم علی شاہ کے پاس بھی کوئی گاڑی نہیں ہےوزیراعظم کے داماد کیپٹن صفدر کے اثاثوں کی مالیت ایک کروڑ روپے ہےکیپٹن ر صفدر نے 40 لاکھ روپے کیش ظاہر کیا ہے،کیپٹن ر صفدر کے پاس 60لاکھ روپے مالیت کی بی ایم ڈبلیو گاڑی ہے،کیپٹن ر صفدر نے 10لاکھ روپے کے زیورات ظاہر کیے ہیں،کیپٹن ر صفدر نے 10لاکھ روپے کے زیورات ظاہر کیے ہیں،کیپٹن ر صفدر نے اسلام آباد کے سیکٹر میں پلاٹ کی مالیت ڈھائی لاکھ روپے ظاہر کی ہے

مزیدخبریں