تبدیلی آئی نہیں تبدیلی آ گئی ہےملکی حالات میں تبدیلی آئے نہ آئے۔لیکن کپتان کی زندگی میں ضرور تبدیلی آ گئی ہے عمران خان کی ریحام خان کے ساتھ شادی کی خبریں کئی روز سے زد عام تھیں،،، عمران نے کھلے عام اقرار نہیں کیا تو انکار بھی نہیں کیا تھا،آخر وہ دن بھی آ پہنچا جب دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔نکاح کی تقریب بنی گالہ میں عمران خان کی رہائش گاہ پر ہوئی ، عمران خان نے کریم کلر کی شیروانی اور ریحام خان نے سفید گاؤن ڈریس پہن رکھا تھا، نکاح کی تقریب انتہائی سادگی سے ہوئی، جس میں قریبی رشتہ داروں کو بھی مدعو نہیں کیا گیا، مفتی سعید نے عمران خان اور ریحام کا نکاح پڑھایامفتی سعیدعمران اور ریحام کے نکاح کی تقریب کی میڈیا کوریج کی بھی اجازت نہیں دی گئی میڈیا کو دونوں کے نکاح کے موقع پر لی گئی تصاویر جاری کی گئی ہیں