محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گوجرانوالہ ، لاہور، فیصل آباد ، ساہیوال ، ملتان ، بہاولپور ڈویژن میں شدید دھند جبکہ سرگودھا ، راولپنڈی ، ڈی جی خان ، ڈی آئی خان اور سکھر ڈویژن میں بھی دھند برقرار رہنے کا امکان ہے، آئندہ دو سے تین روز تک پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے جبکہ شمالی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کم رہے گا محکمہ موسمیات کے مطابق جنوری میں معمول سے کم جبکہ فروری اور مارچ میں اچھی بارشوں کی توقع ہے ، موسم سرما کی باقاعدہ بارشوں کا آغاز فروری کے پہلے ہفتے میں ہونے کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ منگل اور بدھ کے روز ملک کے کچھ بالائی علاقوں میں ہلکی بارش جبکہ پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے ۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موٹر وے پر لاہور تا پنڈی بھٹیاں شدید دھند جبکہ پنڈی بھٹیاں تا سالٹ رینج سیکٹر میں بھی دھند رہے گی ۔ شدید دھند کے باعث رات اور صبح کے اوقات میں لاہور ، سیالکوٹ ، فیصل آباد اور ملتان ایئر پورٹ پر پروازیں بھی متاثر ہونے کا امکان ہےسب سے کم درجہ حرار ت سکردو میں منفی 09 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ پارا چنار میں منفی آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا