وزیر اعظم کشمیر پر مودی سے دو ٹوک بات کریں، دوستی کی ضرورت نہیں، حافظ سعید

پتو کی+ ملکہ ہانس (نمائندہ خصوصی+نامہ نگار) امیر جماعۃ الدعوہ حافظ محمد سعید نے کہا ہے داعش جیسی دہشت گرد تنظیم کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، وزیر اعظم کو چاہئے مودی سے کشمیر پر دو ٹوک بات کریں بے وجہ دوستی بڑھانے کی ضرورت نہیں۔ دہشت گرد تنظیموں کے گمراہ کن پروپیگنڈہ کو روکنے کے لئے عوام کو آگاہ کرنا چاہئے۔پتوکی چونیاں روڈ پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا بنگلہ دیش میں امیر جماعت اسلامی مطیع الرحمن کی سزائے موت کی اپیل مسترد ہونا گہری سازش ہے۔ پاکستان کو چاہئے ہمسایہ ملک ہونے کے ناتے بنگلہ دیش حکومت سے صاف صاف بات کرے خلافت کے نام پر مسلمانوں کا خون بہانے والے امت کے بڑے دشمن ہیں۔یہ وقت خاموش اور آنکھیں بند کرنے کا نہیں چاہئے۔امیر جماعت الدعوۃ مقامی سویٹس اینڈ بیکرز پر خصوصی طور پر تشریف لائے اور اس موقع پر دعائے خیر کرائی گئی۔ سینکڑوں لوگوں نے ان کا استقبال کیا۔ فضا نعرہ تکبیر اللہ اکبر سے گونج اٹھی، سکیورٹی کے سخت انتظامات، معزز مہمان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ علاوہ ازیں نور پور علاقہ پل جوڑیاں کے شہید کشمیر آصف کی غائبانہ نماز جنازہ کے بعد خطاب کرتے ہوئے مرکزی امیر جماعۃ دعوۃ پروفیسر حافظ سعید نے کہا امریکی سامراج کی سازش ہے امت کو مشکلات کی زنجیروں میں جکڑ کر اسلامی ملکوں کو آپس میں جنگ و جدل میں الجھایا جائے جبکہ یہی صورتحال ہمسایہ ملک بھارت ازلی دشمن کی ہے جس نے پٹھانکوٹ ائر بیس پر مبینہ دہشت گردی واقعہ میں پاکستان کو ملوث کر رکھا ہے پاکستان کی سلامتی اور استحکام ہمیں ہر چیز سے زیادہ عزیز ہے لیکن کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں سے حل ہونا چاہئے بصورت دیگر جنگ کے بادل خطے میں منڈلاتے رہیں گے۔

ای پیپر دی نیشن