پنجاب کے تمام اضلاع میں انسداد پولیو کمیٹیوں کی ازسرنو تشکیل کے احکامات

Jan 08, 2016

لاہور(آن لائن)حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میںانسداد پولیو’’ ضلعی کمیٹیوں‘‘ کو تبدیل کر کے نئی بنیادوں پرسروے کرانے کا فیصلہ کرتے ہوئے پنجاب کے تمام ضلع ناظمین کو علاقائی نگران بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ انسداد پولیو کمیٹیوں کی تشکیل نو کے بعد ہرضلع کے مقامی یوسی چیئرمین اپنے اپنے علاقے میں پولیو قطرے پلانے والی ٹیم کی سکیورٹی اور دیگر معاملات میں بھی شامل ہو گا۔ضلعی سطح پرانسداد پولیو کمیٹیوں کیلئے ڈی سی اوز کو احکامات جاری کردیئے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں انسداد پولیو کمیٹیوں کی از سر نو تشکیل کی جائے اور اس میں ہر ضلع کے مقامی یوسی کونسلرز، یوسی چیرمینز کو شامل کیا جائے تاہم ارکان اسمبلی بھی اس حوالہ سے والدین کو ترغیب دینگے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے ضرور پلوائیں۔ 

مزیدخبریں