اسلام آباد (محمد نواز رضا/ وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم محمد نوازشریف نے خود پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پر اپوزیشن جماعتوں کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس سلسلے میں وہ سوئٹزرلینڈ کے دورے پر روانگی سے قبل حکومتی اتحاد کا حصہ دو جماعتوں اور اپوزیشن کی دیگر جماعتوں پر مشتمل 7رکنی کمیٹی کو وزیراعظم ہا¶س مدعو کریں گے۔ یہ کمیٹی مولانا فضل الرحمنٰ‘ سراج الحق‘ پرویز خٹک‘ آفتاب احمد خان شیرپا¶‘ میاں افتخار حسین‘ محمود خان اچکزئی اور خانزادہ خان پر مشتمل ہے۔وزیر منصوبہ بندی و ترقیات پروفیسر احسن اقبال سلائیڈز کی مدد سے ان مقامات کی نشاندہی کریں گے جہاں صنعتی و تجارتی زون تعمیر کئے جائیں گے۔ صنعتوں کے لئے گیس پائپ لائن‘ بجلی کی ٹرانسمشن اور فائبر آپٹک کے بارے میں نقشوں کے ذریعے ابہام دور کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے راہداری منصوبہ کو متنازعہ بنانے اور اس پر سیاست کرنے کی کوششوں کو غیر م¶ثر بنانے کے لئے سیاسی جماعتوں سے پرو ایکٹو ڈائیلاگ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم فیصلہ