پاکستان سے مذاکرات ہرگز معطل نہ کئے جائیں، بھارت میں بائیں بازو کی جماعتوں کا مودی حکومت کو مشورہ

نئی دہلی (اے این این) بھارت کی بائیں بازو کی جماعتوں نے مودی سرکار پر زور دیا کہ وہ پٹھانکوٹ دہشت گردی کے حملے کے بعد پاکستان کے ساتھ مذاکراتی عمل ہر صورت جاری رکھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بائیں بازو کی جماعتوں نے کہا کہ بی جے پی کی حکومت کو پاکستان کے ساتھ مذاکرات ہر صورت جاری رکھنے چاہیئں اور انتہا پسند گروپوں کو مذاکرات کو نقصان پہنچانے میں کامیاب نہیں ہونا دینا چاہیے۔ بات چیت کیلئے نظام الاوقات ترجیحی بنیادوں پر طے کیے جائیں۔ بھارت میں دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے مختلف سکیورٹی اداروں اور فوج کے درمیان مناسب تعاون نہیں ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...