ملتان (صباح نیوز) ملتان میں سوائن فلو نے ایک اور زندگی نگل لی۔ معصوم شاہ روڈ کی پچپن سالہ انیقہ سوائن فلو کے شبہ میں نشتر ہسپتال میں زیر علاج تھی اس کے خون کے نمونے اسلام آباد کی لیبارٹری بھجوائے گئے تھے ابھی ٹیسٹ کی رپورٹ آنا باقی ہے کہ وہ زندگی کی بازی ہار گئی۔ نشتر ہسپتال میں دو روز کے دوران سوائن فلو سے یہ دوسری ہلاکت ہے۔ نشتر ہسپتال میں سوائن فلو سے متاثرہ مزید تین مریض زیر علاج ہیں۔