وزارت خزانہ نے ٹیکس اصلاحات کمشن کی مدت میں 90 روز کی توسیع کا نوٹس جاری کر دیا

Jan 08, 2016

اسلام آباد (آئی این پی) وزارت خزانہ نے ٹیکس اصلاحات کمشن کی مدت میں 90 روز کی توسیع کا نوٹس جاری کردیا۔ ترجمان وزارت خزانہ کے مطابق کمشن 15 فروری تک اپنی سفارسات حکومت کو پیش کرے گا۔ سفارشات کو 2016-17 کے بجٹ کا حصہ بنایا جائے گا۔ کمیشن ٹیکس نظام میں تبدیلیوں پر عبوری سفارشات پہلے ہی دے چکا ہے۔ واضح رہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ستمبر 2014ء میں ٹیکس اصلاحاتی کمشن قائم کیا تھا۔

مزیدخبریں