اسلام آباد (اے پی پی) نجی شعبہ کو قرضوں کی فراہمی میں 37فیصد اضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بنک کی رپورٹ کے مطابق 25دسمبر2015ء کو ختم ہونے والے ہفتہ تک نجی شعبہ کو فراہم کردہ قرضوں کا حجم 212.34 ارب روپے تک پہنچ گیا جبکہ گذشتہ سال کے اسی ہفتہ کے دوران قرضوں کا حجم 155.8 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اقتصادی تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ مرکزی بنک کی جانب سے شرح سود میں کمی اور سیاسی استحکام سے ملک میں کاروباری سرگرمیوں کی بہتری میں مدد ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نجی شعبہ اپنی مالیاتی ضرورتوںکیلئے مالی اداروں سے قرضے حاصل کرتا ہے اور قرضوں کے حجم میں اضافہ سے ملک میں تجارتی و صنعتی سرگرمیوں میں اضافے کی عکاسی ہوتی ہے جو ملکی معیشت کی ترقی کیلئے خوش آئند ہے۔
نجی شعبہ کو قرضوں کی فراہمی کا حجم 212 ارب روپے تک پہنچ گیا :سٹیٹ بنک
Jan 08, 2016