کراچی(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے کراچی کا دورہ موخر کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق وفاق اورسندھ حکومت کے درمیان رینجرز اختیارات کا معاملہ طے ہونے تک وزیر داخلہ کراچی نہیں آئیں گے۔ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ کا موقف ہے کہ پہلے معاملات طے ہو نے چاہئیں، جس کے بعد ہی ان کا کراچی آنا بنتا ہے ورنہ ان کا یہ دورہ بے مقصد ہوگا۔واضح رہے کہ وزیراعظم اور وزیراعلی سندھ کے درمیان ملاقات میں طے ہوا تھا کہ رینجرز اختیارات میں اضافے کے تنازعے کے خاتمے اور تحفظات دور کر نے کے لئے وزیر داخلہ ایک ہفتے کے اندر سندھ کراچی کا دورہ کریں گے۔