لندن: پاکستانی بیٹے نے گردہ عطیہ کر کے ماں کی جان بچا لی، برطانوی میڈیا کی بھی تعریف

Jan 08, 2016

لندن (صباح نیوز) پاکستانی بیٹے نے ماں سے محبت کی مثال قائم کر دی۔ برطانیہ میں بیٹے نے ماں کو گردہ عطیہ کر دیا۔ کامیاب آپریشن کے بعد برطانوی میڈیا بھی پاکستانی فیملی کی محبت دیکھ کر تعریف کرنے لگا۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی رہائشی 52 سالہ زینب بی بی کا ایک گردہ ناکارہ ہو چکا تھا۔ شادی شدہ بیٹے نے گردہ عطیہ کرنے کی پیشکش کی تو ماں نے فورا انکار کر دیا۔ لیکن عمران نجیب نے اپنی ماں سے کہا کہ وہ اپنا گردہ ویب سائٹ پر بیچنے کے لئے لگا رہا ہے اس لئے زیادہ بہتر ہے کہ آپ یہ گردہ قبول کر لیں ورنہ وہ بیچ دے گا۔ آخر ماں راضی ہو گئی اور یوں ڈاکٹروں نے عمران نجیب کا گردہ مکمل ٹیسٹ کے بعد اس کی ماں کو لگا دیا۔ پاکستانی نژاد ماں بیٹے کی اس محبت پر برطانوی میڈیا بھی تعریف کئے بغیر نہ رہ پایا۔ عمران نجیب شادی شدہ اور دو بیٹیوں کے باپ ہیں۔ ان کی اہلیہ نے بھی اپنے شوہر کو بخوشی اجازت دی۔

مزیدخبریں