بلاول کل لاہورآئیں گے

لاہور (خبر نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا دورہ لاہور بالآخر ’’یقینی‘‘ ہو گیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری 9 جنوری کو لاہور پہنچیں گے۔ وہ 10 جنوری کو بحریہ گرینڈ ہوٹل میں منظور وٹو کی دعوت پر 50 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ وہ گیارہ جنوری کو لاہور ہائیکورٹ بار سے خطاب کریں گے۔ 12 جنوری کو بلاول ہائوس میں پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں سے ملاقاتیں کریں گے۔ 13 جنوری کو واپس کراچی چلے جائیں گے۔ یاد رہے 5 جنوری کو بھٹو کی 88 ویں سالگرہ کی تقریب میں پارٹی رہنما اس دورے کے بارے میں یقینی بات کرنے کو تیار نہیں تھے خدشہ تھا کہ بلاول بھٹو شاید لاہور نہ آ سکیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...