لاہور: لاکھوں روپے، قیمتی سامان لوٹ لیا گیا، 5 کاریں، 6 موٹر سائیکل چوری

لاہور/ فیروزوالا (نامہ نگاران) لاہور کے مختلف علاقوں میںڈاکوئوںاور چوروںنے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے غالب مارکیٹ ،گلبرگ تھری کے رہائشی وقاص کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 19لاکھ 75ہزارروپے مالیت،سٹی رائیونڈ میں عامر کے گھر سے 10 لاکھ روپے مالیت، جوہر ٹائون میں عظیم کے گھر سے3لاکھ 60ہزار روپے مالیت، سبزہ زار میں عمران کی فیملی سے5لاکھ روپے مالیت، جوہر ٹائون میں عرفان کی فیملی سے3لاکھ روپے مالیتکی نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون، ہربنس پو رہ میں مقصود سے سے ایک لاکھ 70ہزارروپے اور موبائل فون، باغبانپورہ میں شفیق سے 80ہزارروپے اور موبائل فون، فیکٹری ایریا میں حفیظ سے75ہزارروپے اور موبائل فون، گرین ٹائون میں نازیہ سے65ہزارروپے اور موبائل فون، ٹائون شپ میں عثمان سے 48 ہزارروپے اور موبائل فون، گجر پو رہ میں مسعود اور اس کی فیملی سے 38ہزارروپے اور موبائل فون، لاری اڈا میں ذیشان سے 27ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا ہے۔ چوروں نے گلشن اقبال سے ہارون، شادباغ سے کاشف، لٹن روڈ سے خاور، چوہنگ سے خلیل، باغبانپورہ سے نذیر کی کاریں جبکہ پرانی انارکلی جین مندرسے انور مسیح، مغلپورہ سے احسن، ساندہ نیشنل ٹائون سے ندیم خان، اقبال ٹائون مون مارکیٹ سے منصور احمد، شیرا کوٹ غنی کالونی سے عاطف سلیم، سبزہ زار ملتان روڈ سے نور محمد، ہربنس پورہ کوٹلی پیر عبدالرحمان سے عدنان ظفر کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی ہیں۔ دریں اثناء فیروزوالا میں بھی ڈاکوئوں نے کار سوار فیملی اور دو درجن کے قریب راہگیرورں کو لوٹ لیا۔ جی ٹی روڈ کی آبادی پنڈی رتن سنگھ کے قریب ڈاکوئوں نے سوزوکی کار سوار افضل کی فیملی کو روک کر لوٹ لیا۔ ڈاکو تقریباً 50 ہزار نقدی اور چار موبائل چھین کر لے گئے۔ ڈاکوئوں نے مبارک آباد میں دکاندار اللہ رکھا کو لوٹ لیا۔ 27 ہزار روپے کی رقم اور موبائل چھین کر لے گئے۔ غازی پور کے قریب ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل سوار راشد اور ایک درجن کے قریب راہگیروں آصف، اعظم، عثمان وغیرہ کو روک کر لوٹ لیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...