تجارت کا فروغ‘ پاکستان اور ایران 2 نئی سرحدیں کھولنے پر متفق

اسلام آباد+کراچی (صباح نیوز+سٹاف رپورٹر) پاکستان اور ایران نے باہمی تجارت کے فروغ کے لئے مند اور پشین، گبدریمدان کے درمیان مزید دو نئی سرحدیں کھولنے پر اتفاق کر لیا ہے، پاکستان میں بجلی کی قلت کے باعث رواں ماہ ایران سے مزید سو میگاواٹ بجلی درآمد کی جائے گی۔ امارات کے اخبار خلیج ٹائمزکے مطابق پاکستان کے دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران سے توانائی کے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لئے بات چیت جاری ہے، رواں ماہ ایران سے بجلی کی درآمد سو میگاواٹ تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جسے بعد میں ایک ہزار سے تین ہزار میگاواٹ تک بڑھایا جائے گا۔ اس وقت ایران پاکستان کے ساحلی علاقے مکران کو 74 میگاواٹ بجلی فراہم کر رہا ہے۔ اخبار کے مطابق ایران سے گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل کے لئے بھی بات چیت جا رہی ہے، پہلے مرحلے میں گوادر سے نواب شاہ تک گیس پائپ لائن تعمیر کی جائیگی جبکہ دوسرے مرحلے میں ایرانی سرحد پر اسی کلومیٹر طویل پائپ لائن تعمیر کی جائے گی۔ پاکستان سے ایران اور دبئی کے درمیان فیری سروس رواں مارچ تک شروع ہو جائے گی، معاملات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے جلد از جلد فیری سروس شروع کرنے کی ہدایت پر وزارت پورٹ اینڈ شپنگ نے اپنی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ اس سلسلے میں وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ کامران مائیکل کی صدارت میں وزارت پورٹ اینڈ شپنگ میں ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں چیئرمین پی این ایس سی عارف الٰہی اور فیری مالکان نے شرکت کی۔ اجلاس میںفیری سروس شروع کرنے کے حوالے سے اب تک کے معاملات کا جائزہ لیا گیا ہے اورفیصلہ کیا گیا کہ آئندہ 3 ماہ تک فیری سروس کے آغاز کو یقینی بنایا جائے گا۔ اجلاس میں فیری مالکان کے تحفظات پر غور کیا گیا اور فیری سروس پر ایران و دبئی سے مذاکرات اور ملکی مقتدر حلقوں سے ملاقاتوں پر اظہار اطمینان کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزارت پورٹ اینڈ شپنگ نے ایران زیارت پر جانے والے زائرین کو سستے اور محفوظ سفر کے لیے فیری سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اگر یہ سروس کامیاب ہو گئی تو اگلے مرحلے میں فریضہ حج کے لیے جانے والوں کو بھی فیری سروس آفر کی جائے گی، اس سلسلے میں وزارت مذہبی امور سے بھی بات چیت کی جا رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...