لاہور (این این آئی) وزیرتعلیم پنجاب رانا مشہود احمد خان نے نیب لاہور کو الزامات سے متعلق جواب جمع کرا دیا۔ ذرائع کے مطابق نیب میں رانا مشہود کے خلاف مبینہ ویڈیو سکینڈل اور پنجاب یوتھ فیسٹیول میں مبینہ کرپشن کے خلاف انکوائری چل رہی ہے۔ نیب نے پانچ سال کے موبائل بلز اور یوٹیلٹی بلز سمیت تمام ٹیکسز کی تفصیلات مانگی تھیں۔ رانا مشہود احمد کا کہنا ہے کہ ان پر لگائے گئے تمام تر الزامات بے بنیاد ہیں جو سیاسی مخالفت پر لگائے گئے۔