آئندہ عام انتخابات سے قبل ازسر نو حلقہ بندیاں کی جائیں‘ فافن

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک فافن نے عام انتخابات سے پہلے ملک میں ازسر نو حلقہ بندیوں پر زور دیا ہے۔فافن نے گزشتہ روز یہاں ایک مشاورتی اجلاس منعقد کیا جس میں سیاسی جماعتوں کے نمائندوں وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ کے علاوہ دوسری جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔سیاسی جماعتوں کے نمائندوں اور دوسرے افراد نے عام انتخابات کے لئے حلقہ بندیوں سے پہلے ملک میں مردم شماری کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ آبادی کے اعتبار سے موجودہ حلقہ بندیاں غیر مؤثر ہوگئی ہیں۔اجلاس نے وفاقی دارالحکومت کے لئے نشستیں بڑھانے کی تجویز کی بات کی۔فافن کی رپورٹ کے مطابق 2013ء کے انتخابات میں مختلف حلقہ میں ووٹروں کی تعداد غیر مساوی تھی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...