خیبر پی کے حکومت چلڈرن ہسپتال بروقت تعمیر کرنے میں ناکام، شہری پریشان

اسلام آباد (فواد یوسف زئی، دی نیشن رپورٹ) خیبر پی کے حکومت صوبے میں چلڈرن ہسپتال بروقت تعمیر کرنے میں ناکام ہو گئی ہے جس کے باعث سینکڑوں بچوں کا لاکھوں روپے خرچ کر کے صوبے سے باہر پرائیویٹ ہسپتالوں میں علاج کرنا پڑتا ہے۔ غریب ڈرائیور عبدالجبار کے بیٹے کے دل میں سوراخ ہے اور اس کو پرائیویٹ علاج کے لئے اپنا ٹرک ساڑھے چار لاکھ میں فروخت کرنا پڑا۔ بتایا گیا ہے کہ فیڈرل فنانس ڈویژن نے خیبر پی کے حکومت کو چلڈرن ہسپتال کی تعمیر کے لئے گذشتہ 6 ماہ کے دوران 80 ملین سے زائد فنڈز دئیے لیکن ہسپتال کی تعمیر پر خرچ نہیں کئے گئے۔ چلڈرن ہسپتال کی تکمیل 2013ء میں متوقع تھی لیکن اب شہریوں کو 2017ء تک انتظار کرنا پڑے گا۔ خیبر پی کے حکومت پر الزام لگایا گیا ہے کہ اس نے ہسپتال کی تعمیر کے لئے کروڑوں روپے روک رکھے ہیں۔ صوبائی وزیر اطلاعات مشتاق غنی کا کہنا ہے کہ خیبر پی کے میں چلڈرن ہسپتال سمیت تمام منصوبے بروقت مکمل ہونگے۔

ای پیپر دی نیشن