ہار جیت کھیل کا حصہ، شکست کا ذمہ دار ایک کھلاڑی کو ٹھہرانا غلط ہے: آفریدی

Jan 08, 2016

لاہور (عنبرین فاطمہ/نوائے وقت میگزین) یہ ملک نہ کسی شاہد آفریدی کا ہے نہ کسی صحافی کا، بلکہ یہ ملک ہم سب کا ہے اور جو لوگ پاکستان کی پہچان ہیں کم از کم ان کی قدر کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار معروف کرکٹر ’’شاہد خان آفریدی‘‘ نے نوائے وقت سنڈے میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی سوال و جواب کو اس کے سیاق و سباق اور پس منظر کے تناظر میں جاننا ضروری عمل ہے اور من حیث القوم ہم سب کو اپنی اپنی ذمہ داری کا احساس کرنا چاہیے۔ میں نے ہمیشہ ملک و قوم کا نام بلند کرنے کیلئے بھرپور کوشش کی ہے باقی ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتی ہے ہار کا ذمہ دار کسی ایک کھلاڑی یا کپتان کو ٹھہرانا غلط ہے۔ ٹی ٹونٹی کا ہونے والا ورلڈ کپ میرے کیرئیر کا آخری بڑا ایونٹ ہے جسے جیت کر نہ صرف میں اپنا بلکہ اپنے ملک کا جھنڈا سر بلند کرنا چاہتا ہوں۔ اس میں ساری قوم کی دعائیں ہمارے ساتھ ہیں۔ انٹرویو کی تفصیلات نوائے وقت میگزین کی قریبی اشاعت میں ملاحظہ فرمائیں۔

مزیدخبریں