کولوراڈو(نیٹ نیوز)یوں تو آپ نے مختلف اقسام اور سائز کی گیندیں دیکھی ہی ہونگی جو ٹیبل ٹینس، ہاکی ، فٹ بال اور کرکٹ کے کھیلوں میں استعمال کی جاتی ہیں لیکن یہ بال کسی کھیل کیلئے نہیں بلکہ عالمی ریکارڈ قائم کرنے کیلئے تیار کی گئی ہے۔ جی ہاں امریکی ریاست کولوراڈو میں واقع ایک کمپنی نے 1لاکھ اسٹیکرز کی مدد سے دنیا کی سب سے بڑی بال تیار کرڈالی ہے۔ 220پونڈ وزنی اس اسٹیکر بال کی تیاری میں کمپنی نے کئی ملازمین نے حصہ لیا جبکہ اسے گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں دنیا کی سب سے بڑی اسٹیکر بال کے طور درج کروانے کی کوشش کی جارہی ہے