ملتان (سپیشل رپورٹر)بلدیاتی الیکشن میں کامیاب ہونے والے آزاد امیدواروں میں 14 آزاد امیدواروں نے ملتان آزاد گروپ تشکیل دے دیا ہے اور یہ اعلان ملتان آزاد گروپ کے نو منتخب چیئرمینوں نے گزشتہ روز ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پر ملتان آزاد گروپ کے چیئرمینوں خواجہ سلیمان صدیقی‘ را¶ مظہر الاسلام‘ حاجی رفیق احمد‘ زاہد عدنان گڈو‘ زاہد خان‘ محمود احمد‘ سلیم اﷲ‘ صدیق انصاری‘ رانا امجد علی و دیگر نے پریس کانفرنس کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ صرف ایک نکاتی ایجنڈے ملتان سنوارو پر کام کریں گے اور کبھی نہ چاہیں گے کہ آنے والا میئر استعمال کرے اور ردی کی ٹوکری میں پھینک دے انہوں نے کہا کہ چند حکومتی اراکین اسمبلی بوسن ٹا¶ن اور ہائی وے کے مجموعی طور پر 40 کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز کے ٹینڈرز کرا رہے ہیں عوام کی بہتری کے لئے حکومت کو ایسا ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے کیونکہ اراکین اسمبلی حکومتی آشیر باد پر سوائے کمشن کھانے کے کچھ نہیں کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ابھی تک میئر یا ڈپٹی میئر کے حوالے سے کسی کو ووٹ دینے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے اور نہ ہی ہم نے اپنے آزاد گروپ کے ڈپٹی میئر بارے کوئی فیصلہ کیا ہے اس بارے ملتان آزاد گروپ کی پانچ رکنی مشاورتی کمیٹی نے فیصلہ کرنا ہے اور ہم مشاورت کے ساتھ کوئی فیصلہ کریں گے انہوں نے کہا کہ ملتان اس وقت کھنڈرات میں تبدیل ہو چکا ہے جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر ہیں سالڈ ویسٹ کی کارکردگی کوئی قابل تحسین نہیں سڑکیں گلیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اور سٹریٹ لائٹس کا بھی کوئی نظام نہیں جس کی وجہ سے شہری آج مسائل کا شکار ہیں انہوں نے کہا کہ بوسن ٹاون اور ڈسٹرکٹ ہائی وے کے مجموعی طور پر 40 کروڑ روپے کے ٹینڈر جاری ہونے پر صوبائی وزیر بلدیات کو درخواست دے دی ہے جبکہ سیکرٹری بلدیات کمشنر ملتان‘ ڈی سی او کو بھی درخواست کی کاپی دے دی ہے کہ وہ اس سلسلے میں نوٹس لیں۔
”ملتان سنوارویک نکاتی ایجنڈا ہے‘ ووٹ کا فیصلہ مشاورت سے کرینگے“
Jan 08, 2016