سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کشمیر پر ثالثی کیلئے تیار ہیں: ملیحہ لودھی

اقوام متحدہ (اے پی پی+ صباح نیوز) ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے انتونیو گوئٹریس کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال بالخصوص کنٹرول لائن اور ورکنگ باﺅنڈری کے قریب کپواڑہ اور راجوڑی کے اضلاع میں بھارت کی سپیشل فورسز کی تعیناتی سے آگاہ کیا اور اسے کشیدگی میں اضافے کی جانب ایک اور قدم قرار دیا۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کئی عشروں تک لاکھوں افغان پناہ گزینوں کی میزبانی پر پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔ ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا پاکستان ایسے کردار کو خوش آمدید کہتا ہے، خطہ میں بھارت کی جارحانہ پالیسی کی وجہ سے خطرات بڑھ ر ہے ہیں۔ تناﺅ کے خاتمہ کیلئے اقوام متحدہ کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ انکا کہنا تھا نہ صرف اس وقت بھارت سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزی کی دھمکی دے رہا ہے بلکہ بھارت کی مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے جاری پالیسیوں سے بھی خطہ میں خطرات بڑھ رہے ہیں۔ بھارت کی طرف سے لائن آف کنٹرول کے قریب کچھ نفری بھی لگائی گئی ہے یہ بھارت کی جانب سے جارحانہ اقدام ہے۔ اس حوالے سے سیکرٹری جنرل نے مجھے کہا کہ وہ غیر جانبدار ثالث کا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں تاکہ وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تناﺅ کو کم کریں۔انکا کہنا تھا ہم ایسے کردار کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
ملیحہ لودھی

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...