سرگودھا(صباح نیوز) ڈگری لینی ہے تو وزیر اعظم سکیم کے تحت لیا جانے والا لیپ ٹاپ دکھانا ہوگا۔ یونیورسٹی آف سرگودھا کے ذرائع کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن نے طلباء کے لئے ڈگری لینے سے پہلے وزیر اعظم سکیم کے تحت لیا گیا لیپ ٹاپ لازمی دکھانا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ لیپ ٹاپ نہ دکھانے والے طلباء و طالبات کو یونیورسٹیاں ڈگریاں نہیں دیں گی۔