سیالکوٹ (نوائے وقت رپورٹ+ نامہ نگار) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پانامہ کیس میں بیانات میں تضاد کا فیصلہ سپریم کورٹ کرے گی۔ عمران خان نیازی خود ہی تجزیے کرتے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران کے تجزیے کبھی درست نہیں ہوئے انہیں منہ کی کھانا پڑتی ہے۔ عمران خود کو اور باقی رہ جانے والے چار ورکرز کو دلاسہ دے رہے ہیں۔ لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ سندھ اور بلوچستان میں زیادہ رہا ہے۔ موسم کی خرابی کی وجہ سے منگلا ڈیم اور تربیلا ڈیم میں بجلی کی پیداوار کم رہی مناسب وقت پر بتاؤں گا ایم این اے عمران کی ذہنی کیفیت پر کیا رائے رکھتے ہیں۔
پانامہ کیس: بیانات کے تضاد کا فیصلہ عدالت کریگی، عمران کے تجزیے درست نہیں: خواجہ آصف
Jan 08, 2017