عمران نے 35 پنکچر کے الزامات لگائے ثبوت نہیں دے سکے، اب پانامہ کیس میں بھی وہی کررہے ہیں : ترجمان وزیراعظم

اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک نے کہا ہے کہ عمران خان نے 35 پنکچرز کے الزامات لگائے مگر اس کے ثبوت عدالت میں پیش نہیں کئے اسی طرح وہ پانامہ میں بھی الزام لگا رہے ہیں مگر ثبوت نہیں دے رہے۔ یہ وزیراعظم کی وسیع القلبی ہے کہ انہوں نے بارِثبوت بھی اپنے اوپر ڈالا ہوا ہے ، لندن فلیٹس دبئی مل کی فروخت کے بعد سیٹلمنٹ میں خریدے گئے۔ وزیراعظم کے ترجمان نے کہا کہ حسن نواز نے 1999ء میں اپنے انٹرویو میں کہا کہ میں یہاں لندن میں طالب علم کے طور پر رہائش پذیر ہوں اور حسین نواز صاحب نے 2016ء میں اپنے انٹرویو میں کہا کہ لندن میں پراپرٹی ہے۔ اسکے درمیان 17 سال کا فرق ہے تو اسکا مطلب سیاسی مخالفین یہ کہنا چاہتے ہیں لندن میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والا شخص 17 سال میں بھی پیسے نہیں کما سکتا۔ اگر ان کی یہ بات سچ مان لیں تو پھر پی ٹی آئی والوں کو یہ بھی بتانا چاہیے کہ علیم خان اور جہانگیر ترین نے اربوں روپے کی جائیداد پاکستان میں کیسے بنائی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...