لودھراں حادثے کی تحقیقات جاری‘ ذمہ داروں کو معاف نہیں کیا جائیگا: سعد رفیق

للودھراں/ بہاولپور (آن لائن+نوائے وقت نیوز+بیورو رپورٹ) لودھراں ٹرین حادثے میں زخمی ہونیوالے وکٹوریہ ہسپتال میں زیرعلاج 4 بچوں میں سے 2 کی حالت تشویشناک جبکہ 2 کی خطرے سے باہر ہے۔ وفاقی وزیر ریلو ے خواجہ سعد رفیق گزشتہ روز بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال گئے جہاں انہوں نے حادثے میں زخمی ہونیوالوں کی عیادت کی۔ اس موقع پر سعد رفیق نے کہا ریلوے کے ہر حادثے کی تحقیقات کیں اور منظرعام پر لائے ہیں۔ مقررہ مدت میں تحقیقات کی کوشش کر رہے ہیں، ہم نے بہت ایمانداری سے کام کیا ہے۔ اس محکمے پر 60 سال سے کسی نے توجہ نہیں دی گئی، بیرونی سرمایہ کاری نہیں آئی ، اپنے وسائل سے نظام میں بہتری کی ہے۔دھندکی وجہ سے بور ڈ نظرنہ آنے کے پہلوپر بھی تحقیقات کررہے ہیں۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا غلطی کرنے والے اور حادثے کے ذمہ داروں کو معاف نہیں کیا جائےگا۔ انہوں نے لواحقین کو یقین دلاتے ہوئے کہا ہرحالت میں انصاف ہوگا اور سچ سامنے آئےگا۔ وزیرریلوے نے کہا کہ بہت سے سوالات کے جوابات تلاش کررہا ہوں۔سگنل ڈاﺅن نہیں تھا تو ٹرین کیوں گزری؟ 440 میٹر دور سگنل تھا، سگنل ڈاون تھا تو ٹرین کیوں نہیں رکی۔انہوںنے مزید کہا پولیس اور ریلوے پولیس ملکر تفتیش کررہی ہے۔واقعہ کی ابتدائی رپورٹ جلد مل جائیگی۔ وزےر رےلوے نے نےورو وارڈ مےں زےر علاج رےلوے حادثہ کے زخمی بچے ارسلان سلےمان اور ثقلےن جبکہ نےورو آئی سی ےو مےں زخمی ےوسف اور زاہد کی عےادت کی۔زخمی بچوں کے والدےن اور ورثاءسے ملاقات کے دوران انہوں نے ےقےن دلاےا کہ بہتر علاج معالجہ مےں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائیگی اور حادثہ کے ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی عمل مےں لائی جائیگی۔ بہاولپور رےلوے سٹےشن کی خوبصورت عمارت تعمےر کی جارہی ہے اس منصوبہ پر 28کروڑ روپے لاگت آئیگی جوکہ دسمبر 2017ءتک مکمل کر لیا جائیگا۔
وزیر ریلوے

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...