بغداد(آئی این پی)عراق میں داعش کے 3مختلف خودکش حملوں میں 3فوجی ہلاک اور 9زخمی ہوگئے جبکہ حملے کے بعد سیکورٹی فورسز نے فضائیہ کی مدد سے اسی علاقے میں آتشگیر مادے سے لدی ہوئی 4 گاڑیوں کوتباہ کردیا،دوسری جانب ترک وزیراعظم بن علی یلدرم سرکاری دورے پر بغداد پہنچ گئے ۔تکریت میں داعش کی جانب سے حملے کئے گئے۔
عراق: داعش کے 3 حملوں میں 3فوجی ہلاک، 9زخمی ،فضائی حملے میں بارودی مواد سے بھری 4 گاڑیاں تباہ
Jan 08, 2017