سیول (اے ایف پی) جنوبی کوریا کی برطرف صدر پارک گیون کے خلاف 5 لاکھ افراد نے پھر مظاہرہ کیا۔ انہوں نے ایوان صدر بلیو ہائوس کی طرف مارچ کیا۔ ان میں آئینی عدالت اور وزیراعظم ہائوس بھی شامل ہیں۔ شرکاء نے صدر کو ہٹانے اور ڈوبنے والی کشتی کے معاملے کی انکوائری کا مطالبہ کیا جس میں 300 افراد مارے گئے تھے۔ مظاہرین نے شمعیں پکڑ کر زرد رنگ کے غبارے بھی چھوڑے ہیں۔ مطالبہ کیا جب کشتی ڈوبی صدر گیون 7 گھنٹے کہاں غائب رہی تھیں۔