یورپ میں شدید برفباری، سردی سے 20 افراد ہلاک، سینکڑوں فلائٹس منسوخ

واشنگٹن (آن لائن+ اے ایف پی) یورپ میں سردی کی شدید لہر سے 20افراد ہلاک ہو گئے۔ استنبول نے برفباری کی چادر اوڑھ لی۔ سینکڑوں پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ یہ ہلاکتیں دو روز میں سامنے آئی ہیں۔ پولینڈ میں درجہ حرارت 14 ہو گیا۔ یہاں 10 افراد مارے گئے۔ اٹلی میں ہزاروں افراد محصور ہو گئے۔ ماسکو میں درجہ حرارت منصی 30 ڈگری ہو گیا۔ بلغاریہ میں 2 عراقی مہاجرین کی جمی نعشیں ملی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے۔ یونان میں سردی سے 20 سالہ پناہ گزین افغان چل بسا۔ امریکہ کی جنوب مغربی ریاستوں میں سڑکیں برف سے ڈھل گئیں۔ سینکڑوں فلائٹس کینسل، سکول بند جبکہ شہریوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...