پانامہ کیس کی سماعت کس پہلو سے کرتے؟ گیلانی کیس سب کے سامنے ہے افتخار چودھری کا جواب، داتا دربار حاضری دی

لاہور (وقائع نگار خصوصی) سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے داتا دربار پر حاضری دی۔ ملکی ترقی اور سلامتی کیلئے دعا کی۔ انکے ساتھ محمد مدثر چودھری ایڈووکیٹ، جی ایم چودھری اور محمد وقاص بھی تھے۔ اس موقع پر میڈیا سے مختصر گفتگو میں انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کی طرف سے طیبہ تشدد کیس پر ازخود نوٹس خوش آئند ہے۔ پانامہ لیکس پر جب انہوں نے سوال کیاگیا کہ اگر آپ چیف جسٹس ہوتے تو کس پہلو سے سماعت کرتے تو انہوں نے کہا کہ سید یوسف رضا گیلانی کیس سب کے سامنے ہے۔ ہماری پارٹی کی وزیراعظم کی نااہلی کیلئے درخواست لاہور ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے جس کی بھرپور پیروی کی جائیگی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...