مسلم ممالک امریکہ کی طرف دیکھنا چھوڑ دیں، عالمی اسلامی یونین بنائیں: حافظ سعید

لاہور ( سپیشل رپورٹر) امیر جماعۃالدعوۃ پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ اسلامی فوجی اتحاد کی طرح مسلمان اپنی بین الاقوامی منڈیاں اور عدالتیں بھی قائم کریں۔ اگر یورپی یونین ،یورو اور ڈالر بن سکتا ہے تو اسلامی یونین اور اسلامی کرنسی کیوں نہیں؟۔ اقوام متحدہ مسلمانوں کے مسائل حل کرنے کیلئے کوئی کردار ادا نہیں کر رہی۔ مسلم ممالک اپنے مسائل کے حل کیلئے امریکہ اور یورپی یونین کی طرف دیکھنا چھوڑ دیں۔باہم اتحادویکجہتی کے ذریعہ ہی مسلمان ملک بیرونی سازشوں کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔امریکہ کی طرف سے بھارتی خوشنودی کیلئے المحمدیہ سٹوڈنٹس پر پابندی لگائی گئی۔ وہ مرکز ابن باز چوک رشید آباد میں جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے کارکنان و ذمہ داران کی تربیتی نشست سے خطاب کر رہے تھے۔اس موقع پر جماعۃالدعوۃ کے مرکزی رہنما مولاناسیف اللہ خالد، میاں سہیل احمد ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ حافظ محمد سعید نے کہاکہ کشمیر پاکستان کیلئے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔ جس طرح کشمیری عوام پاکستان کیلئے اپنی جانیں قربان کر رہے ہیں‘ حکومت پاکستان کو بھی اسی انداز میں ان کی مدد کرنی چاہیے اور اس سلسلہ میں تمام وسائل استعمال کرنے چاہئیں۔ہم انسانی اعتبار سے کشمیر کی بات کرتے ہیں۔اگر امریکہ میں بھی انسانوں پر ظلم ہو رہا ہو تو اس کیلئے بھی آواز اٹھائیں گے۔امریکہ بھارت کا اتحادی ہے، وہ صرف انڈیا کی وجہ سے ہم پر الزام لگاتا ہے۔ بلوچ قبائل اور قوم پرست جماعتوں کے لیڈروں نے ہمارا بہت ساتھ دیاہے، وہ بلوچستان میں ہمارے ساتھ ملکر کام کر رہے ہیں۔یہاں کے لوگوں نے جو محبت دی وہ پورے پاکستان میں نہیں ملی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...