بھارت بنگال میں رافیل لڑاکا طیارے تعینات کرے گا

Jan 08, 2017

نئی دہلی(آن لائن)بھارت چین کے خلاف رفتہ رفتہ ایٹمی صلاحیت بڑھانے اور روائتی ڈیٹرنس کے طور پرملک کے مشرقی حصہ میں رافیل طیاروں کا پہلا سکواڈرن تعینات کرے گا۔یہ طیارے ایٹمی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔سوخوئی ایم کے آئی پہلے ہی آسام کے تیز پور اور چوبا کے ہوائی اڈوں پر کام کر رہے ہیں ،بھارتی فضائیہ اب بنگال کے ہسی مارا ہوائی اڈے پر 18رافیل طیارہ تعینات کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ طیارے 2019 کے آخر تک تعینات کر دیئے جائیں گے۔

مزیدخبریں