35سال اقتدا ر میں رہنے والے اداروں کی کارکردگی بہتر نہیں بناسکے: صمصام بخاری

Jan 08, 2017

لاہور(سپیشل رپورٹر) تحریک انصاف پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات سیدصمصام علی بخاری نے کہاکہ لودھراں ٹرین حادثے پر تحریک انصاف گہرے دکھ اورافسوس کااظہار کرتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ (ن) لیگ کی حکومت موجودہ دور کی ناکام ترین حکومت ثابت ہوئی ہے ، ان کی تجربہ کار ٹیم وزیراعظم کی کرپشن کا دفاع کرنے میںمصروف ہے جبکہ ملک کے تمام اداروں کی تباہی کی ذمہ دار موجودہ حکمران ہیں، (ن) لیگ 35سال سے مسلسل اقتدار میں ہے اوراب تک ایک ادارے کی کارکردگی بھی بہتر نہیں کرسکے ۔

مزیدخبریں