تاجروں کو غیر ضروری نوٹسز بھجوانے پر پیاف کی ایف بی آر پر شدید تنقید

Jan 08, 2017

لاہور (کامرس رپورٹر) پیاف کے چیئرمین عرفان اقبال شیخ نے تاجروں کو غیر ضروری نوٹسز بھیجنے پر ایف بی آر پر شدید تنقید کی ہے انہوں نے کہا کہ پیاف کو کئی شکایات موصول ہوئیں ہیں کہ سیلز ٹیکس ایکٹ کی شق 38 بی اور 40بی کے تحت ایف بی آر کے حکام کو چھاپے مارنے کے خصوصی اختیارات مل گئے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈیوٹیز اور دیگر ٹیکسوں کی ادائیگی کے باوجود ایف بی آر کے حکام صنعتوں کو سپلائی کئے جانے والے خام مال کے وہیکلز روک کر ڈرائیور حضرات سے امپورٹ دستاویز طلب کرتے ہیں اگر دستاویز نہ دیکھائی جائیں تو رشوت طلب کرتے ہیں۔

مزیدخبریں