اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) تھانہ سہالہ کی حدود میں خاتون سے اجتماعی زےادتی کیس میںخاتون کے عدالت میں دیئے گئے غلط فہمی کے حوالے سے بےان کی روشنی میں اسلام آباد کی ضلعی عدالت کے جج نے ملوث چار ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں منظور کرلی ہیں۔واضح رہے چوہدری توصیف نامی ملزم نے خود کو ممبر قومی اسمبلی ظاہر کرتے ہوئے ”خاتو ن کو نیو ائر نائٹ “پر بلاےا اور اپنے چار ساتھیوں کے ساتھ مل کر ”گینگ ریپ“ کا نشانہ بنادےاجس پر خاتون نے چوہدری توصیف سمیت چار ملزمان کے خلاف تھانہ سہالہ میں مقدمہ درج کروادےا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چوہدری توصیف کو گرفتار کرلےا جبکہ تین ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہوئے تھے۔گذشتہ روز سیشن جج اسلام آباد سہیل اکرام کی عدالت میں(گرفتار ملزم) چوہدری توصیف کی درخواست ضمانت جبکہ دیگر تین ملزمان کی ضمانت قبل ازوقت گرفتاری کی درخواستوں کی سماعت کی تو متاثرہ خاتون نے فاضل جج کے روبرو بےان دےا کہ اس نے غلط فہمی کی بنےاد پر مقدمہ درج کروادےااس کے ساتھ اجتماعی زےادتی کا کوئی واقعہ پیش نہیں آےا، جس پر فاضل عدالت نے چاروں ملزمان کی ضمانتوں کی درخواستیں منظور کرلی۔