سعودی عرب : سکیورٹی فورسز کا آپریشن ,دو خطرناک دہشتگرد ہلاک

ریاض :سعودی عرب میں حکام نے کہا ہے کہ انھوں نے دارالحکومت ریاض میں ایک آپریشن کر کے دو خطرناک دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والا ایک دہشت گرد خود کش بم دھماکوں میں استعمال ہونے والی جیکٹس بنانے کا ماہر تھا۔سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان میجر جنرل منصور الترکی نے پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ ہلاک ہونے والے دونوں دہشت گرد سعودی شہری ہیں۔انھوں نے بتایا کہ دہشت گرد تائی السیاری مطلوب افراد کی فہرست میں شامل تھا اور وہ لوگوں کو بھرتی کرنے کے بعد انھیں خود کش بمبار بننے کی تربیت دیتا تھا۔یاد رہے کہ 2015 میں خصوصی افواج کے مرکز اور مدینہ میں مسجدِ نبوی کے قریب ہونے والے بم دھماکوں میں خود کش جیکٹس ہی استعمال کی گئی تھیں۔ترجمان میجر جنرل منصور الترکی نے بتایا کہ آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والا دوسرا دہشت گرد اگست 2015 میں عصر کے علاقے میں مسجد پر ہونے والے بم دھماکے میں ملوث تھا۔ اس بم دھماکے میں پندرہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔انھوں نے بتایا کہ انتہائی مطلوب افراد کی گرفتاری کےلئے خصوصی آپریشن کیا گیا اور دہشت گردوں نے بھر پور جوابی فائرنگ کی جس سے سکیورٹی فورسز کا ایک اہلکار زخمی ہوا لیکن دونوں دہشت گرد مارے گئے۔کارروائی کی دوارن سکیورٹی فورسز نے دھماکہ خیز مواد سے بھری دو خود جش جیکٹس، دیسی ساختہ گرینڈ اور کیمیائی مواد اپنے قبضے میں لے لیا ۔

ای پیپر دی نیشن