گیس کی عدم فراہمی پرمشاورتی کمیٹی اورعوام علاقہ کا مشترکہ اجلاس

مری(نامہ نگار خصوصی) یونین کونسل روات میں سوئی گیس کی عدم فراہمی پریوسی روات کی مشاورتی کمیٹی اور علاقہ عوام کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں جمعہ 12جنوری شدید احتجاج کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی۔ یہ احتجاج 1993کی چونگیوں جیسی تحریک کا آغاز کا عندیہ دے رہا ہے۔اجلاس میں کمیٹی ممبران کے علاوہ بڑی تعداد میں مقامی لوگوں نے بھی شرکت کی۔ اس اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ اگر جمعہ کے پر امن احتجاج کے بعد عوام علاقہ وزیر اعظم ہاوس کے سامنے احتجاج پر بھی غور کر رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ کئی ہفتوں سے یونین کونسل روات میں گیس کی عدم فراہمی پر پی سی چوک میں عوام مشاورتی اجلاس کرتے رہے۔مگر حکومت کی طرف سے کوئی خاطر خواہ جواب نہ ملنے پر گذشتہ روز آخری مشاورتی اجلاس ہوا جس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ اب لارے لاپوں کا وقت گزر چکا ہے۔ اور اب صرف اور صرف احتجاج ہو گا۔یہ احتجاج جمعہ کو پی سی چوک میں ہوگا جسمیں تمام روڈ کو بلاک کر دیا جائے گا۔اجلاس میں ایک متفقہ قرار داد بھی پیش کی گئی جس میں کہا گیا کہ یونین کونسل روات کے تمام عوامی نمائندوں کو احتجاج میں شرکت کی دعوت دی جائے گئی اور یو سی روات کا جوبھی عوامی نمائندہ اس عوامی احتجاج میں شامل نہیں ہو گا اس کے ساتھ تحریری بائیکاٹ کیا جائے گا۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ جمعہ کے پرامن احتجاج کہ بعداگلا لاعمل پالیمنٹ کے سامنے احتجاج کی کال دی جائے گئی۔ 

ای پیپر دی نیشن