اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) الیکشن کمشن میں تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق پاکستان مسلم لیگ (ن ) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے خلاف فارن فنڈنگ سے متعلق درخواستوں کی سماعت آج پیر کو ہو گی۔ پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی انتخابات کے خلاف درخواست یوسف علی نے دائر کر رکھی ہے ، دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ( ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے خلاف فارن فنڈنگ سے متعلق درخواستوںپر سماعت بھی آج ہو گی ، دونوں جماعتوں کے خلاف فارن فنڈنگ سے متعلق درخواستیں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فرخ حبیب نے دائر کر رکھی ہیں ۔ چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی سربراہی میں 5رکنی بینچ درخواستوں کی سماعت کرے گا۔
پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات، مسلم لیگ(ن) پیپلز پارٹی فارن فنڈنگ سے متعلق درخواستوں کی سماعت آج الیکشن کمشن میں ہو گی
Jan 08, 2018