دمشق (اے پی پی+ نوائے وقت رپورٹ) شام کے صوبے ادلب میں کار بم دھماکے میں 18 افراد ہلاک ہو گئے۔ حالات و واقعات پر نگاہ رکھنے والے اپوزیشن کے مبصر گروپ سیرین آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نے کہا ہے کہ شام کی فوج نے شمال مغربی علاقے ادلیب میں جاری لڑائی میں شدت پیدا کر دی ہے۔ آبزرویٹری کے مطابق ان شدید حملوں کی بدولت شامی فوج کو پیش قدمی میں کامیابی ہوئی ہے ۔ مبصر گروپ کے مطابق شام کی فوج کو ملکی فضائیہ اور روس کے جنگی طیاروں کی مدد بھی حاصل ہے۔ اس وقت فضائی حملوں کا ٹارگٹ ادلیب کا اہم شہر مراتہ النعمان ہے۔