لیبیا ئی فوج نے تیل تنصیبات کی سکیورٹی کیلئے فوج کا نیا بریگیڈ تشکیل دیدیا

طرابلس(آئی این پی)لیبیا کی سرکری فوج کے سربراہ جنرل خلیفہ حفتر نے تیل کے وسائل سے مالا مال علاقے 'پیٹرولیم کریسنٹ' میں تیل تنصیبات کی سیکیورٹی کے لیے فوج کا ایک نیا بریگیڈ تشکیل دیدیا۔جنرل حفتر کی جانب سے فوج کا نیا بریگیڈ ایک ایسے وقت میں تشکیل دیا گیا ہے جب حال ہی میں افریقی ملکوں میں متعین امریکی فوج افریکیوم نے خبردار کیا تھا تھا کہ آنے والے دنوں میں شدت پسند گروپ داعش تیل کے علاقے اور تیل تنصیبات پر حملے کر سکتی ہے۔ اس بریگیڈ کو تیل تنصیبات کے مرکزی علاقے راس لانوف میں عارضی طور پر متعین کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ اسے کرنل القذٓفی علی القذافی الصداعی کی زیر کمانڈ سرت الکبری کے آپریشن کنٹرول روم کی ذمہ داریاں بھی سونپی گئی ہیں۔ نئے بریگیڈ کی تشکیل کا مقصد تیل کے وسائل اور تنصیبات کو دہشت گردوں کے حملوں سے بچانا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...