لاہور ( پ ر)انٹرنیشنل ختم نبوت مؤمنٹ کے مرکزی امیر فضیلۃ الشیخ حضرت مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنائیت اللہ’، مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج’ مولانا عبدالرؤف مکی’ مولانا عبدالصمد’ مولانا احمد عبدالوحید’ مولانا محمد الیاس چنیوٹی اور مولانا قاری محمد رفیق وجھوی نے ملک کے نامور عالم دین اور جامعہ امینیہ فیصل آباد کے مہتمم مولانا مفتی محمد امین کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مولانا مفتی محمد امین ایک نامور جید عالم دین اور کئی دینی کتب کے مصنف تھے ہمارے اکابرین ومشائخ کے ساتھ خصوصی تعلق اور تمام مکاتب فکر کے ہاں وہ قابل احترام تھے انٹرنیشنل ختم نبوت مؤومنٹ کے قائدین نے مرحوم کے بیٹے مولانا سعید اسعد سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کیلئے جنت الفردوس میں اعلی مقام اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
مفتی محمد امین جید عالم دین تمام مکاتب فکر کے ہاں قابل احترم تھے : ڈاکٹر سعید عنایت اللہ
Jan 08, 2018