سیاستدان کراچی والوں کو لڑاتے ہیں‘ فوج مضبوط‘ بھارت تباہ نہیں کرسکتا: مشرف

Jan 08, 2018

کراچی (سٹاف رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) سابق صدر پرویزمشرف نے کہا ہے کہ مجھے پاکستان کی ترقی اور سالمیت عزیز ہے سیاستدان کراچی کے لوگوں کو آپس میں لڑواتے ہیں، اہل کراچی لڑانے والے لیڈروں سے چھٹکارا حاصل کریں کراچی کے تمام افراد کو ایک ہوجانا چاہیے پرویزمشرف نے اے پی ایم ایل کے شہر قائد کے لیاقت آباد فلائی اوور پر ٹیلی فونک خطاب کرتے کہا کہ کراچی واحد شہر ہے جہاں ہر قوم کے افراد بستے ہیں میں چاہتا ہوں کہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوجائے عام طور پر لیڈر دریائوں کے بہائو میں چلتے ہیں اصل لیڈر دریا کا رخ موڑتا ہے کراچی میں صرف ایک ہی ایم کیو ایم جماعت تھی میں بھی مہاجر ہوں فخر سے کہتا ہوں خود کو مہاجر سمجھتا ہوں نہ ایم کیو ایم کا سب سے پہلے پاکستانی ہوں کراچی والے متحدہ کو چھوڑیں میرے ساتھ چلیں آپ کو درست راستے پر لیکر جائوں گا اپنی نہیں ملک کے مفاد کی بات کرتا ہوں غریب عوام کی خوشحالی چاتا ہوں مجھے کچھ نہیں چاہیے اللہ نے سب کچھ دیا ہے موجودہ حکمران عوام کا درد نہیں رکھتے ایم کیو ایم اور مہاجر نام کو تبدیل کرکے بہتر نام دینا ہوگا کئی پہاڑی کے پٹھانوں کو اے این پی اور مہاجروں کو ایم کیو ایم اسلحہ دیتی رہی ہم کب تک ایک دوسرے کو مارتے رہیں گے جب ہم میں امن، بھائی چارہ ہوگا تو سیاسی قوت بن جائیں گے، ہم پی پی کو سندھ میں شکست دیں گے سندھ میں حکومت بنا کر ترقیاتی کام کریں گے۔ ہماری فوج مضبوط ہے بھارت تباہ نہیں کرسکتا کراچی ہمیشہ سندھ کا حصہ رہے گا، متحد نہ ہوئے تو الیکشن میں پی پی کو شکست نہیں دی جاسکتی۔

مزیدخبریں