ملتان (نمائندہ خصوصی) نشتر ہسپتال میں سیزنل انفلوئنزا کے شعبہ میں مزید 6 مریض داخل ہوئے ہیں جبکہ پہلے سے داخل تین مزید مریضوں میں سیزنل انفلوئنزا کی تصدیق ہوئی۔ اب تک 47 مریضوں میں سیزنل انفلوئنزا کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 2 مریضوں کو ڈسچارج کردیا گیا ہے۔سیزنل انفلوئنزا کے شبہ نشتر ہسپتال میں مجموعی طور پر 104 مریض لائے جا چکے ہیں جس میں سے 48 مریضوں کی ٹیسٹ رپورٹ نیگٹو آئی ہے نشتر ہسپتال میں اس وقت 19 مریض داخل ہیں جن میں سے 6 مریض سیزنل انفلوئنزا کے ہیں 16 مریض آئسو لیشن وارڈ اور 3 مریض آئی سی یو وارڈ میں داخل ہیں دو مریضوں کو صحت یاب ہونے پر گزشتہ روز ڈسچارج کر دیا گیا ہے 9 مریضوں کی ٹیسٹ رپورٹ کا انتظار ہے اس مرض کی وجہ سے 16 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں۔